اردویونیورس ایک آن لائن اردو سہ ماہی ادبی،تحقیقی ،تنقیدی علمی، سماجی اورمعلوماتی جرنل ہے ۔ اس آن لائن اردوجرنل کا اہم مقصد اردو کی بقاہے۔مجلسِ ادارت اورمجلسِ مشاورت کےتبادلے خیال کوملحوظ رکھتےہوئے یہ طئے کیا گیا ہےکہ نئے لکھنے والے اردوطلبا اور اسکالرس کی ہمت افزائی کی جائے۔جامعات میں اردو پڑھنے والوں کی تعداد دن بہ دن گھٹتی جارہی ہے۔اس لیےہندوستان بھر کے اردو ادب سے تعلق رکھنے والے اردوطلبا اورریسرچ اسکالرس کی تخلیقات کو شائع کرنےکے لیے ایک گوشہ مختص کیا گیا ہے،تاکہ ان میں ادبی ،تحقیقی و تنقیدی رجحان کو بڑھاوا مل سکے۔اس رسالے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جنوبی ہندوستان میں خاص کر دکن میں معیاری آن لائن اردو جرنل کے خلا کو پر کیا جائے۔ اردو کے ماہرین،ادیب،نقاداور اساتذہ کرام کے لیے بھی ایک گوشہ مختص کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ بیرونی ممالک کے قلم کاروں کے لیے بھی ایک گوشہ مختص ہے۔ایک ایسے پس منظر میں جہاں انٹرنیٹ اور سمارٹ موبائل فون تمام انسانی زندگی کا لازمی حصہ بن گیا ہے ،اس لیے پرنٹ شمارے کے بجائے ڈیجیٹل پلاٹ فام کا انتخاب کیا گیا ہے۔تاکہ یہ رسالہ ہر اردو داں کے دستِ رس میں رہ سکے۔
۔